مائونٹ ایوریسٹ سے کچرا اٹھانے کیلئے ڈرونز کا استعمال

گلگت (آئی این پی )مائونٹ ایوریسٹ سے کچرا اٹھانے کے لیے ڈرونز کا استعمال شروع کردیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مائو نٹ ایوریسٹ کو کچرے سے پاک کرنے کے  لئے پہلی بار بھاری بھرکم ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ ہیوی لفٹر ڈرونز کے ذریعے کیمپ 1 سے 300 کلوگرام کچرا نیچے منتقل کیا۔رپورٹ کے مطابق ڈرونز نہ صرف وقت اور لاگت میں بچت کر رہے ہیں بلکہ کوہ پیماں کی حفاظت میں بھی معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ ڈرونز آکسیجن، رسی اور دیگر سامان کی ترسیل کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ کمپنی اگلے ماہ یہی منصوبہ ماونٹ مناسلو پر بھی شروع کرے گی۔