اسرائیل میں لاوا پھٹنے کی ابتدا، تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف سخت احتجاج

 لاہور(نیٹ نیوز)اسرائیل میں ایک مشہور مقتول اسیر کے بھائی نے وزیراعظم نیتن یاہو   کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں تقریر کو ’خالی‘ قرار دے دیا اور نیتن یاہو کو  7 اکتوبر کے ’ہولوکاسٹ‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔دانی ایلگارت جن کے بئی اتضک ایلگارت کی  حماس کی قید میں موت کے بعد ان کی باقیات اس سال کے شروع میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے واپس کی تھیں، انہوں نے  وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر یرغمالیوں کو  بے سہارا چھوڑدینے اور اس کی بجائے شن بیٹ سیکیورٹی سروس کو  قابو میں لانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پبلک کے سامنے سخت ترین تنقید کی۔ اس ہفتے کے دوران فرانس، انگلینڈ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے اسرائیل کو تسلیم کر لینے کے واقعہ کو اسرائیل کی سفارتی تاریخ کا سب سے بڑا سیت بیک سمجھا جا رہا تھا لیکن ہفتہ بھر لوگ عموماً خاموش رہے۔