لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا۔تفصیل کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔