آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے، جبکہ امیدوار شام پانچ بجے تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کو آج شام 5 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد انتخابی میدان میں موجود امیدواروں کی حتمی صورتحال واضح ہو جائے گی۔شیڈول کے تحت 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اسی روز انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔انتخابی عمل کے دوران امیدوار اپنی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کے مطابق جاری رکھ سکیں گے، جبکہ متعلقہ ادارے شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔