فیفا ورلڈکپ 2026: آخری 16 ٹیموں کی لائن اپ مکمل، دلچسپ مقابلے تیار

فیفا ورلڈکپ 2026: آخری 16 ٹیموں کی لائن اپ مکمل، دلچسپ مقابلے تیار

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سنسنی خیز مقابلوں کا مرحلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے، جہاں آج سے پری کوارٹر فائنل (آخری 16) کا آغاز ہو رہا ہے۔

گروپ مرحلے اور راؤنڈ آف 32 کے اختتام کے بعد تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے علاوہ برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، انگلینڈ، بیلجیم، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹینا اور کولمبیا نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پری کوارٹر فائنل کے مقابلوں کا آغاز آج کینیڈا اور مراکش کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ دوسرے میچ میں پیراگوئے اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔5 جولائی کو برازیل کا مقابلہ ناروے سے ہوگا، جبکہ میزبان میکسیکو کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔6 جولائی کو دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، جن میں پرتگال اور اسپین کے درمیان روایتی حریفوں کی ٹکر ہوگی، جبکہ امریکا کا سامنا بیلجیم سے ہوگا۔پری کوارٹر فائنل کے آخری دو میچ 7 جولائی کو کھیلے جائیں گے، جہاں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے ہوگا، جبکہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ان تمام مقابلوں کے فاتحین کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کریں گے، جہاں ٹائٹل کی دوڑ مزید سخت اور دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔