ٹیموں کا آپریشن،19فوڈ پوائنٹس،جرمانہ عائد

لاہور (خصوص رپورٹ)لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بادامی باغ، لبرٹی اور مضافات میں آپریشن کر کے 19 پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی جس میں2 یونٹس بند،17کو 4لاکھ 39ہزار کے جرمانے عائد کئے۔دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک شاپ بند کی گئی،دودھ میں پانی، ویجیٹیبل گھی، پا ئوڈر اور ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ پائی گئی،سابقہ ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونے پر معروف ریسٹورنٹ بھی بند کیا گیا،ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس سمیت لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات،چوہوں،حشرات کی بھرمار پائی گئی،تعفن زدہ ماحول، واشنگ کا مناسب انتظام نہ تھا،قوانین کیخلاف کھلی نالیاں،زنگ آلود مشینری اور گندے فرش پائے گئے۔