زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کا بھٹہ گول کر دیا گیا مریم اورنگزیب

سرگودھا اور ساہیوال روڈ شاہ پور پر ذیشان برکس کمپنی کے خلاف کارروائی ، بھٹہ مالکان احمد مجتبیٰ اور فیصل کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا
 آلودگی اور زہریلے دھوئیں کے اثرات عوام کی صحت، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں پر خطرناک اثر ڈال رہے ہیں: سینئر وزیر 
لاہور(زیڈ این این) سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے  زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر دھواں اگلنے والے بھٹوں کا بھٹہ گول کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے۔سینئر وزیر نے بتایا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے بند کر دیے گئے ہیں اور متعدد بھٹے گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔ سرگودھا اور ساہیوال روڈ شاہ پور پر محکمہ تحفظ ماحولیات اور پولیس کی ٹیموں نے ذیشان برکس کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالکان احمد مجتبیٰ اور فیصل کو گرفتار کیا اور مقدمہ درج کر لیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جاری ہیں اور سوگ سیزن میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آلودگی اور زہریلے دھوئیں کے اثرات عوام کی صحت، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں پر خطرناک اثر ڈال رہے ہیں