صدر زرداری آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر کرغیزستان جائیں گے

صدر زرداری آئندہ ہفتے سرکاری دورے پر کرغیزستان جائیں گے

صدر پاکستان آصف علی زرداری آئندہ ہفتے کرغیزستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کر کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے دورۂ بشکیک کے دوران کرغیزستان کے صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو متوقع ہے۔دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری بشکیک میں واقع یادگارِ شہداء پر بھی حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔