کراچی (آئی این پی )منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے پولیس کے عبوری چالان پر اعتراضات لگا دئیے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عارف سیتائی کا کہنا ہے کہ وقوعے اور مقدمے کے اندراج میں تقریبا ایک ماہ کی تاخیر پائی گئی ہے، چارج شیٹ جمع کرانے میں بھی 12 دن کی تاخیر کی گئی، تفتیشی افسر متوفی کی شناخت کے لیے معلومات جمع کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔کراچی کی مقامی عدالت نے کیسز کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی