سانحہ گل پلازہ:پولیس نے چالان پراسیکیوشن کو جمع کرادیا، مارکیٹ یونین کے عہدیدار ملزم نامزد

کراچی(آئی این پی ) سانحہ گل پلازہ کیس میں  پولیس نے مقدمے کا چالان پراسیکیوشن کے پاس جمع کروا دیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کو حادثاتی قرار دیا گیا ہے، جبکہ فرانزک رپورٹ میں بھی کسی قسم کے دھماکہ خیز مواد کے استعمال کی تصدیق نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق پولیس نے دکاندار نعمت اللہ اور اس کے بیٹے 11 سالہ حذیفہ کو بھی مقدمے میں ملزم نامزد کیا ہے، گل پلازہ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکرٹری محمد امین، جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان کو بھی ملزم نامزد کیا ہے، پولیس نے تمام ملزمان کو مفرور قرار دیا ہے