چینی ،192 روپے کلو،برائلر کو بھی مہنگائی کا ’’تڑکا‘‘

چکن 37روپے کلو مہنگا، اضافے کے بعد گوشت 461روپے کلو ہوگیا ،4سبزیاں سرکاری نرخوں میں بھی مہنگی ، 
 لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور میں چینی کی قیمتیں بڑھنے کاسلسلہ رک نہ سکا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق 50روپے مزیداضافے سے50کلوگرام چینی کاتھیلا9ہزارکاہوگیا،ہول سیل میں چینی182اورپرچون میں190سے192روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔پیکنگ والی برینڈڈچینی کی قیمت200 روپے فی کلوسے تجاوزکرگئی۔ ،پولٹری مصنوعات کی قیمتیں ، ڈیمانڈ بڑھنے پر سپلائی کم مصنوعی قلت پیدا کرکے دام37 روپے کلو تک بڑھادیئے گئے ، سبزیوں اور پھلوں کے دام میں بھی تیزی تھم نہ سکی ہے۔? تفصیلات کے مطابق برائلر کی طلب بڑھنے پر مصنوعی قلت شروع، برائلر گوشت 37 روپے کلوتک مہنگا کردیا گیا جس سے برائلر گوشت 461 روپیکلو مقرر کردیا، مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 4 سبزیوں کے نرخ بڑھے ،پوش علاقوں اور گلی محلوں کے نرخ لسٹ کے برعکس الگ الگ وصول کیے جارہے ، بینگن 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 90 روپے کلو مقرر ، لیکن مارکیٹ میں فروخت 160 روپے فی کلو تک ،کریلے 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک ،بھنڈی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 150 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 220 روپیکلو تک ،گھیا کدو 20 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 250 روپے کلو مقرر جبکہ پرچون بازار میں میں فروخت 380 روپے تک، خریدار کہتے ہیں کہ ہر طرف مہنگائی ہے ، برائلر تو پھر گوشت میں آتاہے ?، پھلوں کے دام مارکیٹ میں من مانے وصول کیے جارہے ہیں جس سے سیب کیلا، آم، آڑو سمیت متعدد پھل لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہیں۔