120 ممالک کے شہریوں کو ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی دیدی گئی
اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیں گی :وفاقی وزیر سرمایہ کاری
لاہور (کرائم رپورٹر )پاکستان نے 192 ممالک کے شہریوں کیلئے آن لائن ویزا جبکہ 120 ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت بھی متعارف کرادی۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقد ہ سسٹین ایبل ٹورزم فورم اینڈ ایکسپو میں خطاب کے دوران اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت غیر ملکی شہری پاکستان کے ویزیکیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، اب سفارت خانوں کے دورے کی ضرورت نہیں، یہ اصلاحات بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دیں گی۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ بہتر سکیورٹی اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ پاکستان بین الاقوامی سیاحوں، کاروباری مسافروں اور سرمایہ کاروں کو ایڈونچر، ہیریٹیج اور ایکو ٹورزم کے شعبوں میں راغب کرے گا۔