لاہور(یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے سنوکر کلب انتظامیہ کو مبینہ غیر قانونی ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے سول لائنز پولیس لاہور کو درخواست گزار کلب کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کو سول لائنز پولیس کے غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے سنوکر کلب کے مالک مدثر مجید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پنجاب نے سنوکر کلب چلانے اور اسے بند کرنے کے اوقات کار مقرر کر رکھے ہیں اور وہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق کلب چلا رہا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس کے باوجود تھانہ سول لائنز پولیس کی جانب سے اسے غیر قانونی طور پر تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس سنوکر کلب کو غیر قانونی قرار دے کر چلانے کی اجازت نہیں دے رہی