14سالہ سنی 6ہزار روپے ماہانہ پر گھر میں کام کرتا تھا، مالکوں نے تشدد کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ میں دو روز قبل بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا14سالہ گھریلو ملازم ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ میں دو روز قبل بدترین تشدد کا نشانہ بننے والا14سالہ سنی گھریلو ملازم ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا14 سالہ بچہ 6ہزار روپے ماہانہ پر گھر میں کام کرتا تھا۔یاد رہے 14سالہ سنی کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔لڑکے کے ہاتھوں، کمر، ٹانگوں پر جلتی سگریٹ لگائی گئی۔ملزم ساجد نے حبس بے جا میں رکھنے کے دوران مبینہ طور پر لڑکیسے بد فعلی بھی کی۔ملزم ساجد لڑکیکو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان جاوید اور عاطف کو گرفتار کر لیا واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد ریاض کی مدعیت میں تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ہے14 سالہ سنی مین مارکیٹ گلبرگ میں واقع گھر میں 4 ماہ سے ملازمت کر رہا تھادیگر ملزمان کی سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے تلاش جاری ہے،واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔