چائے دیر سے بنانے پر مالک کے بیٹے کا کمسن ملازم پر تشدد، بچہ جھلس گیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مالک کے بیٹے نے چائے دیر سے بنانے پر کمسن ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر چائے کی گرم پتیلی الٹ دی، جس سے بچہ جھلس گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیضان نے چائے دیر سے بنانے پر امجد کو سرزنش کی اور تشدد کے بعد گرم چائے کی پتیلی اس پر الٹ دی۔ واقعے کا مقدمہ امجد کے چچا بلال کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔