حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکامی کا شکار ہوں گے:لیاقت بلوچ

 حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ناکامی کا شکار ہوں گے:لیاقت بلوچ

ویب ڈیسک: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے ریموٹ کنٹرول مذاکرات ناکامی کا شکار ہوں گے اور یہ خرابیاں پیدا کریں گے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مذاکرات کی مہم مسلسل ناکام ہو رہی ہے، اور انہوں نے بے بنیاد اور بے اصولی پاپولر سیاست کو ایک ناکام ماڈل قرار دیا۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مخالفین کے خلاف انٹرنیٹ نظام کو سست کرنا ایک بڑی غلطی ہے، جو سیاسی اور سماجی ناانصافی کو بڑھا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں تباہی آ رہی ہے۔