شہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

شہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

شہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

صاف گوشت کی قیمت 700 روپے جبکہ بون لیس گوشت 750 روپے سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق زندہ برائلر فارم ریٹ 383 روپے فی کلو، تھوک میں 397 روپے اور پرچون میں 411 روپے فی کلو ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کا سرکاری ریٹ 330 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم بازار میں انڈے 350 سے 370 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔