پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک

فیصل آباد(آ ئی این پی)پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ ایگرکلچرل ریسرچ کونسل، سوشل سائنسز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کھجور کی اوسط سالانہ پیداوار تقریباً 5 لاکھ 50ہزار سے 6 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن ہے۔ کھجو ر کی مجموعی پیداوار میں سندھ کا حصہ 50 فیصد ہے جس میں خیر پور میرس کا حصہ تقربیا90فیصد ہے۔صوبہ سندھ میں کھجور کی پیداوار علاقہ کی معیشت میں نمایاں حصہ کی شراکت دار ہے جو نہ صرف زرعی معیشت بلکہ برآمدات میں بھی کلیدی کردار کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کی فصل کی برداشت کے بعد مختلف عوامل کے نتیجہ میں 20تا 30 فیصد پیداوار کا نقصان ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف کاشتکار کی آمدنی متاثر ہوتی بلکہ کھجور کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی پیداوار پر بھی منفی اثرارت مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور مجموعی طور پر سندھ میں کھجور کی پیداوار کی بھرپور صلاحیتوں کے باوجود کھجو ر کی صنعت کی پیداوار استعداد سے کم ہے