نیو اورلینز حملے کے بعد امریکا میں مسلمان کمیونٹی خوف میں مبتلا

       واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی شہر نیو اورلینز میں ہونے والے کار سے کیے جانے والے حملے کے بعد امریکا میں مسلمان کمیونٹی خوف میں مبتلا ہوگئی۔واضح رہے کہ سال نو کے موقع پر امریکی شہر نیو اورلینز میں ایک کار سوار نے تیز رفتار گاڑی اچانک ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے تھے۔ اس سانحے نے کمیونٹی کے اندر خدشات کو بڑھا دیا ہے خاص طور پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق بیان کے بعد کمیونٹی مزید پریشان ہے۔ گریٹر نیو اورلینز کی اسلامی شوری کونسل کی جانب سے بھی اس حملے کو مقامی کمیونٹی کے لیے ایک تباہ کن دھچکا قرار دیا۔