سرکاری حج کے لیے درخواستیں 4اگست سے وصول کی جائیں گی

لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نئی حج پالیسی منظور ہو گئی، سرکاری درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سیکرٹری مذہبی امور عطاالرحمٰن کے ہمراہ حج پالیسی 2026ء کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2026کے لیے پاکستان کو حج کا کل کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا ملا ہے، جس میں سے ایک لاکھ 19 ہزار افراد سرکاری سکیم کے تحت جبکہ 60 ہزار افراد نجی سکیم کے ذریعے حج ادا کریں گے۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ سرکاری و نجی دونوں سکیموں میں لانگ اور شارٹ حج پیکیج بدستور جاری رکھا جائے گا، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔