پشاور(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی پشاور میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں پی ٹی آئی قیادت سے علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے بشری بی بی کی یہ ملاقات تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو درخواست کی گئی ہے علیمہ خانم کو مذاکراتی عمل سے دور رکھاجائے۔رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی قیادت کو کہا گیا بانی جو اداروں کیخلاف بیان دیتے ہیں ان کو روکا جائے۔