اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکینِ قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقات کی ہے۔جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو آزاد اراکینِ قومی اسمبلی مبین عارف جٹ اور مقداد علی خان بلوچ نے اسپیکر سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔