قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا

قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا

قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔

خط میں محمود خان اچکزئی نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے طبی معائنے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے۔خط میں محمود خان اچکزئی نے ذاتی ڈاکٹروں کے نام بھی تجویز کیے ہیں، جن میں ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر پروفیسر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر پروفیسر عامر اعوان شامل ہیں۔