امریکی نژاد پاکستانی خاتون کو سابق شوہر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی میں امریکی نڑاد پاکستانی خاتون کو سابق شوہر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالاامریکی نڑاد پاکستانی خاتون نے ملزم جہانزیب رشید کے خلاف مقدمہ درج کروادیا تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاایف آئی آر کے مطابق ملزم جہانزیب نے امریکی نڑاد پاکستانی خاتون آمنہ عیسانی سے شادی کی،ملزم کو کریمینل کیس میں ملوث ہونے پر امریکی شہریت واپس کرنا پڑی ملزم نے طیش میں آکر یونین کونسل میں طلاق نامہ جمع کروادیاملزم نے مجھے طلاق سے متعلق آگاہ کئے بغیر تعلقات بحال رکھے، جب میں امریکہ میں تھی تو ملزم نے مجھے طلاق نامہ بھجوادیاطلاق نامے پر تاریخ اندراج ایک سال قبل کی لکھی ہوئی تھی،ملزم نے طلاق دینے کے بعد غیر شرعی طور پر جنسی استحصال کیاپولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش جاری ہے۔