رشتہ نہ ملنے پر لڑکی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، ملزم گرفتار

لڑکی پارلر سے گھر واپس جا رہی تھی ،ملزم نے راستے میں روک کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا 
لاہور(کرائم رپورٹر) فیصل ٹاؤن پولیس نے رشتہ نہ ملنے پر ایک لڑکی پر مبینہ تشدد کرنے والے ملزم کو فوری کارروائی کرتے ہوئے یوسف کالونی سے گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی پارلر سے گھر واپس جا رہی تھی کہ ملزم نے راستے میں اسے روک کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے فوری کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیامتاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی ان کی بیٹی پر تشدد کر چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے رشتہ مسترد کیے جانے پر اس نے مشتعل ہو کر یہ اقدام کیاایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم شادی سے انکار پر متاثرہ لڑکی کو متعدد بار سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم ڈیوڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال اور ان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسے عناصر قانون کے مطابق سخت کارروائی کے مستحق ہیں۔