وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب، وزیراعظم عالمی ایشوز پر اعتماد میں لیں گے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب، وزیراعظم عالمی ایشوز پر اعتماد میں لیں گے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کے ارکان کو عالمی امور اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔اجلاس کے ایجنڈے میں متعدد اہم آئٹمز شامل ہیں، جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلۂ خیال کے ساتھ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔