وزیراعظم شہباز شریف کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کریں گے

ویب ڈیسک کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزیوں کا معاملہ۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے مصر کے دورہ کے دوران حاصل ہونے والے نتائج اور غزہ امن سربراہی اجلاس میں پاکستان کے اہم مقام کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کریں گے۔اجلاس میں قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس ملکی اور خطّے کے اہم امور پر مشاورت اور فیصلے کا موقع فراہم کرے گا۔