ڈی ایچ اے نے رہائشیوں کے لیے بسنت پر چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی

ڈی ایچ اے نے رہائشیوں کے لیے بسنت پر چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی

لاہور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے بسنت کے موقع پر رہائشیوں کے لیے گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی ہے۔

ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق 6، 7 اور 8 فروری کو رہائشی اپنے گھروں کی چھتوں پر بسنت منا سکیں گے۔ یہ فیصلہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ بسنت کے موقع پر ہر فرد اس روایتی تہوار کا حصہ بن سکے۔قبل ازیں، ڈی ایچ اے نے صرف فیز نائن پرزم میں بسنت فیسٹیول کی اجازت دی تھی، تاہم اب انتظامیہ نے تمام رہائشی علاقوں میں پتنگ بازی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہی کی جائے گی اور اس دوران انتظامیہ کی جانب سے کڑی نگرانی بھی برقرار رہے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا حادثے سے بچا جا سکے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پتنگ بازی کے دوران حفاظتی اقدامات کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی خطرناک یا ممنوعہ سرگرمی سے گریز کریں۔