صوبہ میں 76 سہولت بازار رمضان سے قبل مکمل فعال کردئیے جائیںگے
،شہریوں کو اشیائے خورونوش ارزاں نرخوں پر با آسانی دستیاب ہو نگی، کمیٹیاں تشکیل
لاہور(آئی این پی )حکومتِ پنجاب نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لئے اہم اور جامع اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمی بٹ کی زیرِ صدارت رمضان پیکج سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں سہولت بازاروں اور رمضان بازاروں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک سے قبل پنجاب بھر میں 76 سہولت بازاروں کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش ارزاں نرخوں پر با آسانی دستیاب ہو سکیں۔ حکام کے مطابق ان بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں، چاول، گھی، تیل، سبزیاں، پھل اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا مناسب نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر سلمی بٹ نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہنگامی ہدایات کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں 9 نئے سہولت بازار قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں