سعودی سپریم کورٹ کی عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

 ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔