پاکستان میں تقریبا 24 کروڑ آبادی ، ہر سال تقریبا 62 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں
صحت کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کا اشتراک خطے کے لیے مثال بنے گا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیرہ بیماریوں کی ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے عملی پیش رفت جاری ہے، وزارتِ صحت نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے، صحت کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کا اشتراک خطے کے لیے مثال بنے گا اور دونوں ممالک کے درمیان ویکسین سازی میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق پاکستان میں ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ سعودی عرب کے اعلی سطحی وفد نے منسٹر آف انڈسٹری کے سینیئر ایڈوائزر نزار الحریری کی قیادت میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور وزارتِ صحت کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں پاکستان میں ویکسین کی مقامی تیاری، مستقبل کی ڈیمانڈ ، دستیاب انفراسٹرکچر اور متعلقہ صلاحیتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزارتِ صحت کے ماتحت اداروں کے سربراہان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ اور چیف ایگزیکٹو
آفیسر قومی ادارہ صحت نے بھی اجلاس میں بریفنگ دی