مہر فیاض کالونی کے خرم سعید کا بیٹا آفتاب سعید گزشتہ رات کمرے میں سونے گیا
آفتاب نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر خودکشی کی اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں 19سالہ نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے مہر فیاض کالونی کے رہائشی خرم سعید کا بیٹا آفتاب سعید گزشتہ رات کمرے میں سونے گیاکچھ دیر بعد اہل خانہ نے کمرے میں جاکردیکھا تو آفتاب کی لاش پنکھے سے لٹ رہی تھی اطلاع ملنے پر تھانہ ہربنس پورہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش پنکھے سے اتار کر مردہ خانے جمع کروا کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس کا کہنا ہے آفتاب نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بنا پر خودکشی کی اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔