سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے‘ دونوں کے درمیان قومی ایشوز پر بات ہوئی، سیاسی معاملات پر گفتگو نہیں کی گئی
آپریشن کے حوالے سے باور کرایا گیا ،د ہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے اور انہیں کسی صورت راستہ نہیں ملنا چاہیے :مشیر سیاسی امور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات میں حرج نہیں۔ وزیراعظم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور پارلیمانی جمہوریت اسی سے آگے بڑھتی ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو تجویز دی تھی کہ آپ وزیراعظم پاکستان سے ملیں، میں نے تجویز کیا کہ لیڈر آف دی اپوزیشن اور لیڈر آف دی ہاؤس کو ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو کہا تھا اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں وقت طے کر لیتا ہوں جس پر محمود خان اچکزئی نے کہا ’آپ ابھی ٹھہریں چند دنوں تک آپ کو بتاؤں گا۔‘رانا ثنا اللہ نے کہا اگر محمود خان اچکزئی وزیراعظم کو ملنا چاہیں تو وزیراعظم انہیں ویلکم کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان جس دن پارلیمنٹ آئیں گے اپوزیشن قیادت سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات میں حرج نہیں، وزیراعظم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور پارلیمانی جمہوریت اسی سے آگے بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے‘سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں آپریشن کے حوالے سے باور کرایا گیا کہ یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے اور انہیں کسی صورت راستہ نہیں ملنا چاہیے