نیا عالمی کرکٹ ادارہ قائم کیا جائے افغانستان کے ایجنٹ دہشتگردوں کو بلوچ عوام کیساتھ مل کر شکست دینگے خواجہ آصف

پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں،بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف جارحیت کر رہا ہے
 جو عناصر ہمارے دشمن ہیں، یہ انہی کے ایجنٹ ہیں ، دشمنوں کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کئے جا رہے ہیں ، اپنے وسائل پر مکمل طور پر بلوچوں کا حق ہے
 اسلام آباد(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  بلوچستان کے دہشت گرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں، ہم انہیں بلوچ عوام کے ساتھ مل کر شکست دیں گے،پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد افغانستان کے ایجنٹ ہیں۔ یہ لوگ ریاست کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر ہمارے دشمن ہیں، یہ انہی کے ایجنٹ ہیں ۔ دشمنوں کی پشت پناہی سے پاکستان پر حملے کیے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی دہائیوں کے دوران بلوچستان میں ترقی ہوئی، سڑکیں اور تعلیمی ادارے تعمیر کیے گئے ہیں۔ جمہوری کلچر بلوچ قوم کا حق ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنے وسائل پر مکمل طور پر بلوچوں کا حق ہے ۔ اگر بلوچستان میں صرف چند لوگ وسائل سے مستفید ہو رہے ہیں تو وفاقی حکومت عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ بلوچ قوم کی مدد سے بھارت اور افغانستان کو شکست دی جائے گی۔ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے ایک نئے عالمی کرکٹ گورننگ ادارے کے قیام کا مطالبہ کردیا ۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر لکھا کہ جینٹل مین کھیل کی روح کو زندہ رکھنے کیلئے  ایک نئی بین الاقوامی تنظیم کی ضرورت ہے