کیاہمارا آئین افغانیوں کو ایسی درخواستیں فائل کرنے کا حق دیتا ہے:افغان طلبا ء کے ویزے میں توسیع کی درخواست پر جسٹس خادم حسین کے ریمارکس
اسلام آبا( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان طلبا کے ویزے میں توسیع کی درخواست پر قانونی سوال اٹھاتے ہوے کہاہے ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں،اگر بھارتی طلبا آ جائیں تو آپ ان کو بھی آنے کی اجازت دے دیں گے؟کیاہمارا آئین افغانیوں کو ایسی درخواستیں فائل کرنے کا حق دیتا ہے؟جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں 87افغان طلبا کے ویزے میں توسیع کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس خادم حسین سومرو نے درخواست پر سماعت کی جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ وکیل صاحب!ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں،اگر بھارتی طلبا آ جائیں تو آپ ان کو بھی آنے کی اجازت دے دیں گے؟وکیل نے کہاکہ افغان طلبا 2023میں آئے تھے، اس وقت ہماری نیشنل پالیسی کچھ اور تھی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ کیاہمارا آئین افغانیوں کو ایسی درخواستیں فائل کرنے کا حق دیتا ہے؟وکیل نے کہاکہ طلبا ایک سال کیلئے آئے تھے، حکومت نے ان کو ویزا دیاتھا، جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ وکیل صاحب!آپ نے کس قانون کے تحت افغانی طلبا سے پاور ا?ف اٹارنی لئے؟آپ کو افغان ایمبیسی جاناچاہئے، وہاں آپ کی سنی جائے گی،افغان سفارتخانہ پاکستانی ایمبیسی کیساتھ رابطہ کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ملتوی کردی