پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی قیادت پر ایک بار پھر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ڈسپلن کا بہت بڑا فقدان نظر آرہا ہے ، پارٹی لیڈرشپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پارٹی میں ڈسپلن قائم کریں اور جو لوگ بھی سستی شہرت کے لیے پارٹی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ صوابی جلسے میں جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان جیل میں ہیں اور ہم باہر بیٹھ کر عہدے عہدے کھیل رہے ہیں۔