افغانستان میں بھارتی فنانس سے چلنے والے کیمپوں کی معلومات دنیا کو دیدیں:طلال چودھری

بلوچستان میں انٹرنیٹ نہیں مگر اس کی فوٹیج بھارتی ٹی وی چینلز پر چل رہی ہوتی ہے، آزادی کی جنگ نہیں، ان کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے 
اسلام آباد(آئی این پی )  وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا  ہے  افغانستان میں بھارتی فنانس سے چلنے والے ٹریننگ کیمپس کی معلومات دنیا کو دی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں  عالمی سطح پر  شواہد دئیے گئے، اسی لئے  بی ایل اے دہشت گرد قرار دی گئی، بلوچستان میں انٹرنیٹ نہیں مگر اس کی فوٹیج بھارتی ٹی وی چینلز پر چل رہی ہوتی ہے۔  طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہر بار کہہ دینا کہ ایجنسی اٹھاتی ہے، آپ خود پہاڑوں پر چڑھ جائیں، روپوش ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن ڈھائی ہزار سے بھی کم ہیں، یورپ اور مغرب کے نمبر دیکھ لیں، کتنے مسنگ پرسن ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا  تھا کہ یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ آزادی کی جنگ نہیں، ان کا مقصد لوگوں سے بھتہ لینا، لوٹ مار اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے