مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ، مشترکہ مانیٹرنگ سسٹم پر 6 نومبر کو بات چیت ہوگی
پاکستان چاہتا ہے کسی کی بھی سرزمین اس کے خلاف استعمال نہ ہو:وزیر مملکت داخلہ کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے،افغانستان کی سلامتی وخودمختاری کی ضمانت بھارت نہیں دے سکتا، پاکستان کے اصولی موقف کی جیت ہوئی ہے۔پاک، افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ پر رد عمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے امید ظاہر کی کہ چیزیں مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی پراکسی بننے سے ہوسکتا ہے افغانستان اپنی خودمختاری کھو بیٹھے