بالی ووڈ کی معروف سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر روحانیت کی طرف رخ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ممتا کلکرنی نے اپنے 25 سالہ شوبز کیریئر کے بعد اپنی دنیاوی زندگی کو مکمل طور پر ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتر پردیش حکومت نے تصدیق کی ہے کہ سابقہ اداکارہ نے حال ہی میں ہندو مذہب کے سب سے بڑے روحانی اجتماع، "مہا کمبھ میلے" میں سنیاس (روحانی رہن سہن) اختیار کیا۔ممتا کلکرنی نے کنر اکھاڑہ میں سنیاس لیا اور اس کے بعد انہیں وہاں "مائی ممتا نند گری" کے نام سے نیا شناختی نام دیا گیا۔سابقہ اداکارہ نے اپنی روحانیت کا آغاز کرتے ہوئے شوبز کی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔ ممتا کلکرنی معروف فلموں جیسے "کرن ارجن" اور "بازی" میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔