اسلام آباد(آئی این پی )ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کی رجسٹریشن کروانے کی 30نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان ہے۔اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت داخلہ سے تاریخ بڑھانے کی درخواست کر دی۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، ڈیڈلائن قریب آنے کے باعث یومیہ 200سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی نے وی پی این رجسٹریشن پر سٹیک ہولڈرز سے مشاور ت کی جنہوں نے رجسٹریشن کاطریقہ کار آسان بنانے اور تاریخ بڑھانے کی درخواست کی۔