وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ، چینی قونصل جنرل زا ئو شیرین ودیگر کی شرکت
لاہور (خصوصی رپورٹ)اورنج ٹرین کے پانچ سال مکمل ہونے کی تقریب ڈیرہ گجراں ڈپو میں منعقد ہوئی،تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، چائنیز قونصل جنرل زا ئو شیرین،سابق ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان، پولیس افسران اور بڑی تعداد میں چائنیز شہریوں نے شرکت کی۔پانچ سال کے دوران اورنج ٹرین میں 27 کروڑ مسافروں نے سفر کیا -جو کہ پاکستان کی مجموعی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین میں اب تک پاکستان کی آبادی سے بھی زیادہ لوگ سفر کر چکے ہیں۔ہماری حکومت کے دوران مزید دو میٹرو لائنز آپریشنل ہوں گی۔الیکٹرک بسوں کا جال پورے پاکستان میں بچھایا جا رہا ہے۔چائنیز قونصل جنرل زا ئو شیرین نے کہا کہ اورنج ٹرین پاکستان اور چین کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔پانچ سال مکمل ہونے پر میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ منصوبہ صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ عوامی فلاح اور دوستی کی علامت ہے۔پاکستانی اور چائنیز ٹیموں نے گانا پیش کیا اور پانچ سال مکمل ہونے پر نقاب کشائی اور کیک کاٹا گیا