ریلوے :متعدد بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)تین روز میں لاہور ڈویڑن کے مختلف سیکشنزپر چلنے والی ٹرینوں میں مئوثر چھاپے مارے گئے جن میں بڑی تعداد میں بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑا گیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 62 ہزار 590 روپے کی ریکوری کی گئی۔