نریندر مودی کو 13 فروری کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت

نریندر مودی کو 13 فروری کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت دے دی گئی ہے، جو 13 فروری کو واشنگٹن میں متوقع ہے۔

یہ ملاقات نریندر مودی کے فرانس کے دورے کے بعد ہوگی، جس کے دوران وہ 12 فروری کی شام کو واشنگٹن پہنچیں گے اور 14 فروری تک امریکہ میں قیام کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، نریندر مودی کی امریکی صدر سے ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، نریندر مودی امریکی کارپوریٹ لیڈروں اور کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی کے لیے عشائیہ کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں۔

یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے بعد متوقع ہے، جو 27 جنوری کو ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں بھارت اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہونے کی توقع ہے، خاص طور پر اقتصادی اور سٹریٹیجک امور پر۔اس ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام کی امید ہے، اور یہ بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ تعاون کی علامت ہو سکتی ہے۔