مغربی کنارے کے علاقے تیاسیر میں اسرائیلی فوج کے چیک پوسٹ پر مسلح حملہ آور نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے 8 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ان میں سے 2 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ حملہ آور نے اسرائیلی فوجیوں کو چیک پوسٹ پر ناکام کرنے کے بعد ملٹری کمپاؤنڈ میں بھی داخل ہو کر وہاں فوجیوں سے دوبدو جھڑپ کی۔ اسرائیلی فوج اس حملہ آور کو روکنے میں ناکام رہی اور وہ کمپاؤنڈ میں ہی موجود رہا، جس کی وجہ سے مزید نفری طلب کی گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ آور ممکنہ طور پر ایک سے زائد ہو سکتے ہیں اور انہیں کمپاؤنڈ سے نکلنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اسرائیلی فوجی مسلسل اس کی تلاش میں ہیں، تاہم حملہ آور کے فرار ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مزید نفری طلب کرلی ہے اور ان کی مدد سے حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ واقعہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شدت کی عکاسی کرتا ہے۔ گزشتہ ایک برس میں مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جب کہ 40 سے زائد اسرائیلی فوجی اور شہری بھی ان جھڑپوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان جھڑپوں میں دونوں فریقین کے مابین خونریزی جاری ہے، اور یہ حملہ ان شدید جھڑپوں کا ایک حصہ ہے جو مسلسل جاری ہیں۔