لاہور: ریلوے حکام نے تمام کلاسز کی ٹرین ٹکٹوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 5 فروری سے ہوگا۔
ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نہ صرف معمول کی ٹرینوں بلکہ اضافی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ کرایوں میں یہ اضافہ سلون سروس پر بھی لاگو ہوگا جبکہ تمام آؤٹ سورس ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھ جائیں گے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا بوجھ مسافروں پر پڑے گا، تاہم بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کے باعث یہ اقدام ناگزیر تھا۔