اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس، وزیراعظم شہباز شریف کا شہریوں کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ واپس، وزیراعظم شہباز شریف کا شہریوں کو ریلیف دینے کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات میں اسلام آباد کے عوام کیلئے بڑا ریلیف سامنے آگیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت جاری کردی۔

ملاقات کی تفصیلات:
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں:

اسلام آباد کے فلاحی منصوبوں
شہری سہولتوں میں بہتری
اور مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
فوری عملدرآمد:
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر:وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لینے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے آج رات ہی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف مل سکے۔
وزیراعظم کا بیان:
"عید الاضحی سے قبل کرایوں میں اضافہ عوام کیلئے عید کی خوشیوں کو ماند کرنے کے مترادف ہے، ہم کسی صورت عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالیں گے۔"
پس منظر:
گزشتہ چند روز سے اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اچانک اضافہ کیا گیا تھا، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی تھی۔ وزیراعظم کی بروقت مداخلت سے یہ فیصلہ عوام دوست اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔