وانا (یواین پی) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکہ ہوا جہاں ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکہ کیا گیا، اس واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر شاہ نے بتایا کہ دھماکے اور فائرنگ کے بعد علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور واقعے کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔