حماس اور اسرائیل معاہدے کے مطابق دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز کریں قطری وزیراعظم

 حماس ،اسرائیل   مذاکراتی عمل   مشکل اور مایوس کن، خطے میں امن کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے:محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی
  دوحہ (آئی این پی )قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ  محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی  نے حماس اسرائیل کے مذاکراتی عمل کو مشکل اور مایوس کن قرار د یتے ہوئے  کہا ہے کہ خطے میں امن کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل ہے اور یہ کہ غزہ ہو یا مغربی کنارہ، فلسطینیوں کو اپنے معاملات خود سنبھالنے چاہئیں۔انہوں نے یہ یات   پہلی مرتبہ  ایک اسرائیلی چینل کودئیے گئے  انٹرویو میں کہی ۔ قطری وزیراعظم کی جانب سے غزہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر تفصیلی بات کی گئی۔انٹرویو میں قطر کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطی کے ایلچی نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی پر رضامندی کے لیے دبا ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا حماس اور اسرائیل معاہدے کے مطابق دوسرے مرحلے کے مذاکرات کا آغاز کریں۔ دوسرے مرحلے کے مذاکرات پہلے مرحلے کے 16ویں دن شروع ہونا چاہیے تھے۔