آئین 26ویں ترمیم کے ذریعے قتل، 27ویں کے بعد دفن ، حامد خان

لاہور(آئی این پی ) پی  ٹی آ ئیکے بانی رکن حامد خان کا کہنا ہے کہ آئین کو 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے قتل کیا گیا اور 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کی تدفین کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ میں پروفیشنل گروپ کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حامد خان نے کہا کہ ایک ناجائز حکومت ہمارے سروں پر مسلط کی گئی، ان اسمبلیوں نے آئین میں ایسی ترامیم کیں جس کا وہ اختیار بھی نہیں رکھتی تھیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومتیں دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے بنائی گئیں۔حامد خان نے کہا کہ جو سیاسی طور پر آواز بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انکی زبان بندی ہو رہی ہے، ملک میں ایسا جبر اور زیادتی ہم نے کبھی نہیں دیکھی