ججوں کے تبادلوں کیخلاف اسلام آباد اور کراچی میں وکلاء کی ہڑتال عدالتوں میں پیش نہ ہوئے

جسٹس سرفراز ڈوگر کا  ہڑتال میں عدالتی کارروائی کا آغاز‘اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار میں ہڑتال اور کنونشن  کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے  وکلاء ہڑتال میں عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔اسلام آباد کی وکلا تنظیموں کی ہڑتال کی کال کے دوران نئے آنے والے ججز کی کاز لسٹ اور نام کی تختیاں لگا دی گئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں کردی گئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کا آغاز کر دیا، تلاوت کلام پاک سے کورٹ کا آغاز ہوا،  ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق تھند  نے بتایا  میں لاء  افسر ہوں آپ کو ویلکم کرتا ہوں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بھی نئے جج کو خوش آمدید کہا، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آفس سے بھی سرکاری وکیل نے اپنا تعارف کرایا۔جسٹس سرفراز ڈوگر  نے  شکریہ ادا کیا اور3  کیسز کی سماعت کی، لا افسران سرکاری وکلا کے علاؤہ کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔دوسری جانب تین ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے  معاملے پر  اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی کال پر وکلا کی ہڑتال جاری ہے، ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست آزاد وکلا کو عدالت پیش ہونے سے روک رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کا کہنا تھا کہ وکلا پیش نا ہوں آج بار ہڑتال ہے۔ادھر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کی ہڑتال اور کنونشن  کے موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹس میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔کراچی میں بھی وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے